مری،اہل علاقہ کاپولیس کے متعصبانہ رویہ پراظہارغصہ

مری(سی این پی) گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد غوثیہ میں منعقدہ ماھانہ اجلاس ” سیرت و میلاد کونسل کوھسار” میں شرکاء کا مقامی پولیس کے متعصبانہ رویہ پر سخت غم و غصہ کا اظھار .تفصیلات کے مطابق علامہ سید رضاء المصطفی شاہ بخاری کی زیر صدارت ھفتہ سہ پہر منعقدہ اجلاس میں کاروائی کا محور پولیس کی طرف سےامجد ارباب عباسی کا نام تعصب کی بنیاد پر ایف ای آر نمبر 674/20 میں ڈالنے کی بابت سخت غم و غصہ کا اظھار کرتے ھوئے علامہ تسنیم سلطان چشتی , محمد وقاص عباسی, محمد الیاس عباسی , مولانا آصف محمود قادری , راجہ ذوالقرنین قدیر اور دیگر نے ماہ مارچ میں نمائندہ علماء اھل سنت کے وفد کی ایس ایچ او راجہ رشید سے ملاقات اور اس موقع پر ایس ایچ او کی طرف سے امجد ارباب عباسی کا نام غلط طور ضمنیوں میں شامل کرنے پر قائدین و عوام اھلسنت کی بے چینی , اضطراب اور احتجاج کو روکنے کے لیے وعدوں کو عملی جامہ نہ پہنانے کی پر زور مذمت کی ھے – زرائع کا کہنا ھے کہ مضطرب کیفیت پر ایس ایچ او نے صدر اجلاس علامہ سید رضا المصطفی بخاری سے رابطہ کر کے کہا ھے کہ وہ ” امجد ارباب عباسی ” کے ٹیلیی فونک ریکارڈ کی بنیاد پر کھجٹ واقع کی بابت فوری علمائے کوھسار کو تحقیقات کی بابت حتمی آگاہ کرینگے- ان تفصیلات کی روشنی میں جب ھمارے نمائندہ نے امجد ارباب عباسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کی رپورٹس کی بنیاد پر اس معاملہ میں پولیس کے اعلی حکام مقامی پولیس کی بدنیتی پر کاروائی عمل میں نہ لائے تو وہ اس سلسلہ میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے – امجد ارباب عباسی نے مزید کہا کہ بے لگام پولیس کو عوام کی حفاظت اور داد رسی کے بجائے کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی-

اپنا تبصرہ بھیجیں