کرک میں فائرنگ سے صحافی وسیم عالم قتل

کرک(سی این پی)کرک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی وسیم عالم کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی وسیم عالم کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتول صحافی اجے لالوانی کی آخری رسومات ادا، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
گزشتہ سال دنیا بھر میں 65 صحافی قتل کیے گئے، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقتول صحافی کی بیوہ اوربھائی کا کہنا ہے کہ وسیم عالم نے کبھی بھی کسی قسم کی دھمکی کا ذکر کیا نا ہی ان کی کسی سے کوئی دشمنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں