رونے کا کوئی فائدہ نہیں، ڈسکہ میں شیر نے میدان مار لیا،مریم اورنگزیب

لاہور(سی این پی)) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان کو امید کہنا جمہوریت کے منہ پر زوردار تھپڑ ہے، رونے کا فائدہ نہیں، ڈسکہ میں شیر نے میدان مار لیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا صفایاہونے والا ہے، ڈسکہ الیکشن میں فتح مسلط چور مافیا سے نجات کی نوید ہے۔ عوام نے آٹا، چینی، دوائی، بجلی وگیس چوروں کومسترد کر دیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ ملکی معیشت، اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف میں گروی رکھنے والے نظرانداز ہو گئے ہیں۔ قوم جان چکی ہے کہ ن لیگ ہی عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں