نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں ایک بار پھر ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 17 ہزار 353 کیسز سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں گزشتہ 9 روز کے دوران آٹھویں مرتبہ کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے 1185 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 308 ہو گئی ہے۔بھارت میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور بھارت امریکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ کیسز والا ملک بن گیا ہے۔کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ بھی کم پڑ رہی ہے اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ایک بستر پر دو دو مریضوں کو رکھا جا رہا ہے جبکہ لاشیں کورونا وارڈ کے باہر لاوارث پڑی ہیں۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ