امریکا، فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 8 افراد قتل، حملہ آور نے خود کو گولی مار لی

واشنگٹن(سی این پی) امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں آٹھ افراد قتل ہو گئے، حملہ آور نے خود کو گولی مار لی۔امریکی ریاست انڈیانا پولیس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ ایسی جگہ پر پیش آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں