یمن کے علاقے مارب میں جاری لڑائی میں 96 افراد جاں بحق

صنعا(سی این پی) یمن کے علاقے مارب میں جاری لڑائی میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے، اقوام متحدہ نے جنگ بندی پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے مرکزی علاقے مارب میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جنگ کئی روز سے جاری ہے۔ دونوں فورسز ایک دوسرے پر شدید حملے کر رہی ہیں۔یمن کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے یمن نے متحارب فریقوں سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ 7 سالوں سے جاری جنگ کے دوران محتاط اندازے کے مطابق 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مذکورہ ملک میں شدید بھوک، افلاس اور غربت تو پہلے ہی شدید تھی کورونا کی صورتحال نے جہاں عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے وہاں جنگ زدہ ملک کی معیشت کی زبوں حالی انتہا کو چھو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں