تہران(سی این پی)ایران نے اپنے جوہری پلانٹ پر حملے میں رضا کریمی نامی شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا نے نشان دہی کی ہے کہ رضا کریمی نامی شہری مبینہ طور پر جوہری پلانٹ پر حملے میں ملوث ہے جو تخریب کاری سے پہلے ہی ملک سے فرار ہوگیا تھا۔ایرانی شہر نطنز میں حملے کے باعث پلانٹ کے سینٹری فیوجز کو نقصان پہنچا تھا۔ میڈیا نے مشتبہ شخص کا نام رضا کریمی بتایا، اس دوران مشتبہ شخص کی پاسپورٹ سائز کی ایک تصویر بھی دکھائی اور یہ بھی کہا کہ مذکورہ شہری کاشان شہر میں پیدا ہوا تھا.میڈیا نے اس بات کی وضاحت پیش نہیں کی کہ اس کی جوہری پلانٹ تک رسائی کیسے ممکن ہوئی۔ رضا کریمی کی گرفتاری کے لیے بظاہر انٹرپول کا ’ریڈ نوٹس‘ بھی دکھایا گیا۔ مشتبہ شخص کو قانونی ذرائع سے ایران واپس لانے کے لیے ’ضروری کارروائیاں‘ جاری ہیں۔ رضا کریمی کی ٹریول ہسٹری بھی دکھائی گئی ہے جس میں اسپین، کینیا، ایتھوپیا، قطر، ترکی، یوگینڈا، رومانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ یاد رہے اتوار کو نطنز کے جوہری پلانٹ پر حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ الزامات کی صورت میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اور اب ایران نے نطنز میں 60 فیصد تک یورنییم کی افزودگی بھی بڑھا دی ہے، یہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار