مکہ مکرمہ، بارش کے دوران بھی حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا

ریاض(سی این پی) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، بارش کے دوران حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حرم شریف میں عمرہ زائرین نے خوشی کا اظہار کیا۔ بارش کے دوران حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ اور سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں