شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر اختلاف، ریفری جج فیصلہ کریں گے

لاہور(سی این پی) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر اختلاف کے بعد کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا، اب ریفری جج فیصلہ کریں گے۔شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کے دو ججوں میں اختلاف سامنے آیا، جسٹس سرفراز ڈوگر نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کرنے جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ لکھا۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں متفقہ طور پر ضمانت منظور کی گئی، جب مختصر فیصلہ دستخط کیلئے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی طرف بھیجا گیا تو انہوں نے اس وقت اختلافی نوٹ کا ذکر کیا۔ دونوں ججز نے اپنا اپنا فیصلہ ہائیکورٹ آفس کو بھجوا دیا، اب ریفری جج اس پر حتمی فیصلہ سنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں