واشنگٹن(سی این پی)امریکا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوبی انکارپوریٹڈ کے شریک موجد چارلزچک گیشکی81کی عمر میں چل بسے۔ انہوں نے پورٹیبل ڈاکیومنٹ فارمیٹ (پی ڈی ایف) کی تیاری میں مدد کی تھی۔چارلز گیشکی کی پہلی اہم پروڈکٹ ایڈوبی پوسٹ اسکرپٹ تھی جس نے ٹیکسٹ اور تصاویر کاغذ پر چھاپنے میں انقلابی پیش رفت کا آغاز کیا اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں انقلاب کی شروعات ہوئی۔ایڈوبی انکارپوریٹڈ کے مطابق گیشکی خلیج سان فرانسسکو کے نواحی علاقے لاس الٹس میں رہائش پذیر تھے، وہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر شنتنونرائن نے کمپنی کے ملازمین کو کی گئی ای میل میں کہا ہے کہ یہ پوری ایڈوبی برادری اور ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے بڑا نقصان ہے جن کے لیے وہ دہائیوں تک ایک رہنما اور ہیرو کے طور پر کام کرتے رہے۔ایڈوبی کے شریک بانی کی حیثیت سے چک اور جان وارنک نے بڑی پیش رفت ثابت ہونے والا سافٹ ویئر تیار کیا جس کی بدولت لوگوں کی تخلیقی اور رابطے کی صلاحیت میں انقلاب آگیا۔ان کی پہلی پروڈکٹ ایڈوبی پوسٹ اسکرپٹ تھی جو ایک اہم ٹیکنالوجی ہے جس نے ٹیکسٹ اور تصاویر کاغذ پر چھاپنے کے لیے نیا انقلابی طریقہ دیا اور ڈیسک ٹاپ اشاعت میں انقلاب کا آغاز کیا۔گیشکی کی اہلیہ 78سالہ نینسی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر ایک مشہور کاروباری شخصیت تھے۔ انہوں نے امریکہ اور دنیا میں بڑی کمپنی قائم کی اور بلاشبہ وہ انہیں اس بات پر بہت فخر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی بہت بڑی کامیابی تھی لیکن یہ ان کی توجہ کا مرکز نہیں تھی بلکہ حقیقت میں ان کا خاندان تھا وہ اپنے آپ کو ہمیشہ دنیا کا خوش قسمت ترین شخص کہتے تھے۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ