شیخ رشید کیخلاف نعرے بازی، لال حویلی کے اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات

راولپنڈی (سی این پی) راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی ہے جبکہ لال حویلی کے اردگرد سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ۔ دوسری جانب لاہور میں ڈی ایس پی نواں کوٹ اور پولیس اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں اے ایس آئی محمد اقبال کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کیتحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، مظاہرین کے پاس پٹرول بم اور تیزاب کی بوتلیں تھی۔ مظاہرین نے تھانے میں گھس کر آگ لگا دی اور ڈی ایس پی کو اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا۔ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 300 کارکن جو اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس تھے سی آئی اے میں جانے اور رینجرز پر حملہ آور ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں