سابق آئی جی ناصر درانی انتقال کر گئے

لاہور(سی این پی )کورونا وائرس نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، سابق آئی جی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے وہ گذشتہ دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق سابق آئی جی ناصر درانی کو پھیھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔یاد رہے کہ ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں