مزدورطبقے کو مفت کھانے کی فراہمی کیلئے”ماڑی موبائل دسترخوان”کا آغاز

اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم عمران خان کے پروگرام ”کوئی بھوکا نہیں سوئے گا”کے بعد فلاحی تنظیم ”سی ڈی آر ایس”نے بھی جڑواں شہروں کے غریب اور مزدور دیہاڑی دار افراد کو مفت کھانے کی فراہمی کے لئے”ماڑی موبائل دسترخوان”کا آغاز کردیا ۔ سی ڈی آر ایس کو اس پراجیکٹ میں ماڑی پیٹرولیم کا تعاون حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم سی ڈی آر ایس (CDRS) نے ” ماڑی پیٹرولیم ” (Mari Petroleum) کے تعاون سے راولپنڈی اسلام آباد میں غریب اور دیہاڑی دار مزدور طبقے کو مفت کھانے کی فراہمی کے لئے ” ماڑی موبائل دسترخوان ” کے نام سے پروگرام کا آغاز کردیا ہے ۔ منصوبے کے تحت روزانہ چھ سو سے زائد راشن پیک غریب ،مستحق اور دیہاڑی دار مزدوروں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں سی ڈی آر ایس کے بانی ٹاڈ شے نے مالی معاونت پر ماڑی پیٹرولیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ان کی یہ خدمات قابل تحسین ہیں ۔ ماڑی پیٹرولیم کے ایم ڈی فہیم حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ،صحت ،واٹر سپلائی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی غریب اور پسے ہوئے طبقات کو فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں ۔سی ڈی آر ایس کے ساتھ ملکر یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھیں گے ۔ سی ڈی آر ایس کے آپریشنل ڈائریکٹر راجہ نبیل آزاد نے بتایا کہ یہ دسترخوان سال کے 365 دن جاری رہے گا ، فی الحال پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے جسے آئندہ مزید شہروں تک پھیلائیں گے ۔پائلٹ پروجیکٹ کے تحت روزانہ چھ سو سے زائد غریب محنت کش دیہاڑی دار افراد میں مفت کھانا تقسیم کیا جارہا ہے ،یہ سلسلہ رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں