اپووا کے زیر اہتمام کتاب پیامِ رمضان شائع ہوگئی

اسلام آباد (سی این پی)معروف ادبی تنظیم آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے حوالے اسلامی،اصلاحی اور معاشرتی تحریروں پر مشتمل کتاب (پیامِ رمضان)شائع ہو گئی۔کتاب میں 20سے زائد سینئرز اور نئے لکھاریوں کی تحرریں شامل ہیں۔جن میں ایم ایم علی،فاطمہ شیروانی،ثنا آغا خان،محمد اسلم سیال،کاشف احباب،رشید احمد،احمد شجاع،حفصہ اکبر،مدیحہ کنول،خدیجہ کبری،ریحانہ عثمانی سدرہ چوہدری،ثمینہ طاہر بٹ،سحرش خان،روزینہ فیصل رزِش،ماریہ ملک،رابعہ فاطمہ،عنیزہ فضل داد،مقدس نعیم،حافظہ صبا بتول،آمنہ زینب اور خدیجہ مظہر شامل ہیں۔اس کتاب کو فاطمہ شیروانی اور سدرہ چوہدری نے مرتب کیا ہے۔جبکہ اس کتاب کا انتساب تنظیم کے بانی و صدر ایم ایم علی کے نام کیا گیا ۔کتاب کی اشاعت پر تنظیم کے سر پرست زبیر احمد انصاری اورسینئر نائب صدر حافظ محمد زاہد سمیت دیگر تمام عہدیدار ان اور ممبران نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں