کراچی(سی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی خون بہانا اور تشدد پر اکسانا کبھی بھی صورتحال کو بہتر نہیں کر سکتا۔ عوامی جمہوری خواہشات کو دبانے کیلئے نئے نئے عفریت جنم دیے جا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کی سخت مذمت جبکہ پولیس اور شہریوں کے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ حالیہ تشدد کے واقعات پی ٹی آئی حکومت کی صورتحال سے پرامن طور پر نمٹنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوئے۔ تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے، اصل جنگ تو اس خراب ہوتی ہوئی صورتحال کی وجوہات کے خلاف جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا؟ یہ سلیکٹڈ حکومت ملک میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کو پارلیمنٹ میں زیر بحث کیوں نہیں لائی؟۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو مستقل آگ سے کھیلتا ہے، وہ خود بھی جل جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی شروع ہی سے تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف رہی ہے۔ انتہا پسندی کیخلاف لڑتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جان کی قیمت ادا کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ماضی میں سلیکٹڈ کو یہ اجازت دی گئی کہ وہ سرکاری املاک پر حملے اور قبضے کرکے حکومت کو یرغمال بنالے، آج بھی اسی کے طریقہ کار کو دہرایا جا رہا ہے تاکہ نظام کو تباہ کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانوں کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرنے میں بار بار ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کی حکومتی ناکامی کی وجہ سے ملک انارکی کا شکار ہو گیا ہے۔ آج عوام اور ریاست دونوں ناقابل تلافی نقصان کے خطرے کا شکار ہیں۔ کسی بھی صورتحال میں قانون کی عملداری قائم رہنی چاہیے، تمام معاملات تشدد کے بجائے آئینی طریقہ کار کے مطابق حل کئے جانے چاہئیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی