حماد اظہر نے وزارت توانائی کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

اسلام آ باد (سی این پی ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزارت توانائی کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ،وزارت توانائی آمد پر سیکرٹری پاور ڈویژن اور دیگر افسران نے نئے وزیر کا استقبال کیا ۔ان کو پاور ڈویژن کے امور بارے وفاقی وزیر توانائی کو سیکرٹری پاور کی طرف سے بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیر کو وزارت توانائی کے تمام ذیلی اداروں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں