نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس، فریقین کو27اپریل کو دلائل دینے کی ہدایت

اسلام آ باد ( سی این پی ) احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی درخواست بریت پرفریقین کو27اپریل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس کی سماعت کے موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل پیش نہ ہوسکے۔ احسن اقبال نے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ احسن اقبال نے عدالت کو درخواست کی کہ اس وقت رمضان کا مہینہ چل رہا ہے، بہتر ہوگا اگر رمضان کے بعد کی تاریخ دے دیں اور نیب کے گواہ جھوٹی گواہیوں سے بچ جائیں گے۔ احسن اقبال کی درخواست بریت پرفریقین کو27اپریل کے روزدلائل دینے کی ہدایت کی گئی۔ احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے27اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں