تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے تھے توکالعدم قرارکیوں دیا ، شاہد خاقان

اسلام آباد( سی این پی ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کرنے تھے توکالعدم قرارکیوں دیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کرنے تھے توپھر کالعدم قرار کیوں دیا۔ لاہورمیں جو ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے، حکومت نے کیا وعدے کیے، کیا دعوے ہوئے کچھ پتا نہیں، جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پھر بتایا جاتا ہے مذاکرات کررہے ہیں، مذاکرات کرنے تھے تو پھر کالعدم قرار کیوں دیا، وزیراعظم میں اگر ہمت تھی تو پارلیمان میں آ کر تقریر کرتے، ہر آدمی پریشان ہے کہ ملک کا وزیراعظم بات کیا کر رہا ۔انہوں نے کہا کہ ہر سڑک پر کنٹینر رکھے ہوئے ہیں، ناموس رسالت کے معاملے پر پاکستان اور اسلامی دنیا میں کوئی دو رائے نہیں، خلائی مخلوق اب زمینی مخلوق بن چکی ہے، ہم نے اپنے دورمیں تحریک لبیک کے احتجاج پر جو کہا وہ تاریخ کا حصہ ہے، ہم کہتے ہیں کہ ایک سچائی کا کمیشن بنا دیں سب پتہ چل جائے گا، فیض آباد میں جو ہوا اس کے حقائق بہت تلخ ہیںشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کا واحد حل ایک کمیشن ہے جس میں حقائق سامنے آئیں، وزیروں کو بدلنے سے کچھ نہیں ہو گا یہ پانچواں وزیر خزانہ ہے، ہر شخص ہی آج وزیر خزانہ بنا ہوا ہے،یہ سرکس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں