اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں ہونے والے پرتشدد مظاہروں پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری خرابی آپ ہی کی پیدا کردہ ہے، اسے ٹھیک کریں ورنہ گھر جائیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا، پھر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا، اب تحریک انصاف پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب، یہ ساری خرابی آپ کی ہی پیدا کردہ، اسے ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا