ریاض(سی این پی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی ادارے کی جانب سے 15 لاکھ ڈالر کی طبی امدادی کھیپ پاکستان کے حوالے کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی ہمدردی کی طرف سے 15 لاکھ ڈالر مالیت کی امداد پاکستان کو دی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز خان نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران سعودی سفیر نے امدادی کھیپ پاکستانی کے حوالے کی۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کا فلاحی ادارہ(کے ایس ریلیف) ماضی میں بھی پاکستان کی مدد کرتا رہا ہے۔ شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے دیگر ممالک کے لیے بھی امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔کورونا وائرس، شاہ سلمان کا عالمی ادارہ صحت کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کے ایس ریلیف نے یمن، البانیہ اور پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں رمضان المبارک کے حوالے سے 13 اپریل کو خصوصی طور پر فوڈ پیکٹس کی تقسیم کا منصوبہ شروع کیا۔اس منصوبے کے تحت اتنی مقدار میں غذائی اشیا دی گئیں جو رمضان کے پورے ماہ استعمال ہوسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ سلمان سینٹر عالمی سطح پر بھی دیگر فلاحی کاموں کے منصوبوں میں شریک ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی