عدالت عظمی سے اپیل ہے موجودہ حالات پرجوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،امجد ارباب عباسی

مری(سی این پی) امجد ارباب عباسی راھنما پاکستان فلاح پارٹی و سابق امیدوار پی پی 6 نے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے.جس تیزی کے ساتھ عزت و تکریم آقاء کل خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان پر گزشتہ اور موجودہ دور حکومت میں اطراف سے الزامات لگے ، قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ، قومی املاک کو نقصان پہنچا اور سب سے زیادہ اس اھم و حساس ترین عنوان پہ صورتحال میں ارتعاش پیدا ھوا بلیقین ھم میں سے ہر ایک کے لیے باعث تشویش ھے- عمومی طور بھی سچ یہی ھے کہ سیاست میں بدزبانی سے بڑھ کر معاملہ مجموعی رویہ کے اعتبار سے ناپسندیدگی کی آخری حدیں بھی پار کر رھا ھے – ھمیں بحیثیث قوم کے زندہ رھنا ھے تو سچ جھوٹ کو الگ کرنا پڑے گا – اب حالات کی سنگینی کے بادل چھٹنے پر عدالت عظمی کے کم سے کم 5 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کر کے اس ساری صورتحال کی مکمل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لے آئیے-

اپنا تبصرہ بھیجیں