لاہور(سی این پی ) لاہور میں 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ اورنج ٹرین کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں جزوی لاک ڈاون کے سبب شہر لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو 30 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ لاک ڈاون میں اورنج ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس سروس مکمل طور پر بند رہی۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم لاک ڈاون کے سبب 22 دن تک بند رہی۔ سپیڈو بس کے 17 روٹس کو معطل رکھا گیا۔ سپیڈو بس سروس کی 200 بسیں متعلقہ لاری اڈوں پر کھڑی رہیں۔ شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل رکھی گئیں۔ لاک ڈان کے دوران میٹرو بس کے سٹیشنز پر ٹکٹنگ کا نظام بند رہا۔ میٹرو بس ٹریک پر چلنے والی 67 بسیں گجومتہ بس ڈپو میں کھڑی رہیں۔ اورنج ٹرین کی سروس کو بھی 22 روز تک کورونا کے بڑھتے کیسز کے مدنظر بند رکھا گیا۔ 22 روز میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کرائے کی مد میں 12 کروڑ 5 لاکھ روپے خسارہ ہوا۔ میٹرو بس کی بندش سے اتھارٹی کو 7 کروڑ 92 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ میٹرو اورنج ٹرین کی بندش سے اتھارٹی کو 4 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار روپے آمدن کی مد میں خسارے ہوا
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار