لاہور(سی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا، موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی، انہیں صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے فعال رہنما صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعلی میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی شریک ہوئے۔ باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے، ان کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن کو چھوٹی سوچ سے نکل کر وسیع تر قومی مفاد کا خیال رکھنا چاہیے، پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنا قطعی طور پر حب الوطنی نہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی