راولپنڈی(سی این پی) نیب نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرلیا۔ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم میاں اسلم سے تفتیش کرے گی۔ نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں اسلم کو2018 تا 2019 میں چینی پردی دی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان سے چینی کی برآمد کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب نے سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کوبھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 19ـ2018 میں چینی یہ کہہ کر برآمد کی گئی تھی کہ ملک میں اس کے وافرذخائرموجود ہیں۔ پنجاب حکومت نے چینی کی برآمد پرشوگرملز مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی تھی تاہم اس کے بعد ہی ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا اور ناصرف پاکستان کو چینی درآمد کرنی پڑگئی بلکہ 58 روپے کی کل ملنے والی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلوتک جاپہنچی۔ اب بھی اس کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 95 سے 105 روپے فی کلو تک ہیں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار