اعتراف کرتا ہوں جوتا مارنے والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی،شاہد خاقان

اسلام آباد(سی این پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں اسپیکر کو جوتا مارنے کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر صاحب بولنے کاموقع دیے بغیر قرارداد کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر پارلیمان کی روایات کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کو کچھ سمجھتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔تلخ کلامی کے دوران شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کو کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا تھا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں