اسلام آباد(سی این پی) نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں اور سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ 26 اپریل تک طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ26اپریل تک طلب کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کورپورٹ کےہمراہ متعلقہ دستاویزبھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو25ارب روپے کا نقصان ہوا، سیکرٹری پیٹرولیم،ڈی جی آئل،اوگرا ، آئل کمپنیز کے کردار سمیت ریفائنریز،مارکیٹنگ کمپنیز،انٹراسٹیٹ کمپنی افسران کی بھی انکوائری ہوگی۔یاد رہے 2 روز قبل انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران سے متعلق رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرآمد کرتے رہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار