اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی عائد ہے، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر عید تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہوں گے اور دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نا بلایا جائے جبکہ تمام بازار شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔اسکولوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیلتھ سسٹم اور اسپتالوں پر دباؤ ہے، ہم اپنی صلاحیت کا 90 فیصد تک استعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے تو ہمیں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا