راولپنڈی(سی این پی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔نیب راولپنڈی نے نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا جب کہ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ہونے پرنوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے اور اس پر اعتراض نہیں آیا تو متعلقہ صوبائی حکومت اسے نیلام کرسکے گی۔عدالت نے اپنے حکم میں ڈی سی لاہور اور ڈی سی شیخوپورہ کو نواز شریف کی اراضی فروخت کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخو پورہ 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کریں، جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30 دن کےاندر نیلام کی جائیں، پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لے کر بیچی جائیں۔عدالت نے ای ٹی او لاہور اور اسلام آباد کو نواز شریف کی 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر بھی فروخت کرنے کا حکم دیا اور ان کے 8 بینک اکاونٹس میں موجود رقوم قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کی 4 کمپنیوں میں شیئرز فروخت کرنے کی ہدایت بھی کی جس سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔واضح رہے کہ مری اور چھانگہ گلی کےگھر کی ضبطگی پرمریم نواز نے اعتراض کر رکھا ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار