اسلام آباد (سی این پی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت اور کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں فوج تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سول حکومت کی مدد کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے متعلق اہم اعلان کردیا، اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کورونا صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس کے بعد ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت ،کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے ،جس میں تین صوبوں سمیت گلگت ، کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے، سندھ میں فوج تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین سے چار لاکھ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، بھارت میں شمشان گھاٹ اور قبرستان ایک ہو چکے ہیں، ایسے حالات دیکھ کر فوج کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی