اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن قوموں کو تب تباہ کرتی ہے جب اوپر کا طبقہ بدعنوان ہوتا ہے، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت منی لانڈرنگ عروج پر تھی، پی ٹی آئی کو پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی، ہمارے کئی لوگ ہار مان گئے لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی۔عمران خان نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ایک جماعت بنائیں گے، جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت کرپشن عروج پر تھی، جو ہار نہیں مانتا آخری گیند تک لڑتا ہے وہ ہار نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اب نئی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز لے کر آرہے ہیں، کبھی بھی کسی کو ایسی حکومت نہیں ملی، 10 سالوں میں چار گنا پاکستان کے قرضے بڑھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی، مجھے ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7، 8 ماہ سے سرپلس میں جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی زبردست جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں بنانے پر مجھے فخر ہے، پناہ گاہوں میں غریب لوگ کھانا کھاتے ہیں اور رہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی بار سیاسی مافیا کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سارے مافیا حکومت کے خلاف ایک ہوگئے ہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی