مقبوضہ بیت المقدس (سی این پی) فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فورسز کے خلاف کامیاب احتجاج کیا، عبادت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹیں ہٹا دیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپیں بھی ہوئیں، نوجوانوں نے بہادری کا مظٓاہرہ کرتے ہوئے دمشق گیٹ سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ رمضان میں مسلمان عبادت کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں داخل ہو گئے، سیکڑوں فلسطینیوں نے نمازِ فجر ادا کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے آزاد فلسطین اور مسجد اقصی کی بحالی کیلئے نعرے بازی بھی کی۔واضح رہے کہ چند روز قبل ظالم اسرائیلی فوجیوں نے مسلمان نوجواںوں سے جھڑپوں کے دوران بے دریغ گولیاں چلائیں، آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا، اس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہو گئے تھے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی