حکومت نے مجموعی طور پر 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (سی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک اب خوفناک قرضوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے،2018 سے حکومت نے مجموعی طور پر 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں جس میں یورو بانڈز بھی شامل ہیں، آج تباہی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ2018 سے حکومت نے مجموعی طور پر 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں جس میں یورو بانڈز بھی شامل ہیں، بیرونی قرض 18 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال میں 7.5 فیصد بڑھا ہے،صبح شام یہ دعوی کرتے تھے کہ قرض نہیں لے گے، آج تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے، شیری رحمان نے کہا کہ شرمناک بات ہے کہ حکومت نے پاکستان کی 1 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی،کورونا کی نہ ویکسین ہے نہ کوئی حالات سنبھالنے کا منصوبہ، ملک اب خوفناک قرضوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں