کراچی(سی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔لاپتہ افراد سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی سیکریٹری داخلہ سے کہا کئی بار احکامات کی خلاف ورزی پر سیکریٹری داخلہ کو بلایا تھا، سیکریٹری داخلہ کا رویہ توہین عدالت کے مترادف ہے، عدالتی حکم کے باوجود حراستی مراکز کے قیدیوں کی فہرست پیش نہیں کی گئی، کراچی سے لاپتہ ہونے والے حراستی مراکز میں ہیں یا نہیں یہ نہیں پتا چل سکا، لوگوں کو ان کے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے، ایسا نہ ہو عدالت کی برداشت بھی ختم ہو جائے، ہمیں سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے پر مجبور نہ کریں۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی