جہانگیر ترین کے ساتھ ہر صورت انصاف ہوگا، وزیراعظم کی ہم خیال گروپ کو یقین دہانی

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ہر صورت انصاف ہوگا۔ہم خیال گروپ نے شہزاد اکبر کو جہانگیر ترین کے کیسز کے معاملے سے الگ کرنے کی درخواست کی لیکن وزیراعظم نے یہ درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر بہترین کام کررہے ہیں، میں ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔دوسری جانب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کسی سے زیادتی نہیں ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے معاملات کے حل کیلئے وقت مانگا ہے۔ وزیراعظم نے کہا جہانگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا ہمیں اپنے کپتان پر پورا یقین ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ناراض رہنما جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر کے ہم خیال گروپ کے ارکان نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں شوگر انکوائری اور مبینہ منی لانڈرنگ کے بارے میں بات کی گئی۔ارکان نے وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف پیش کیا اور جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل مقدمات پر تحفظات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے آئے وفد کی توجہ سے گفتگو سنی، جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیراعظم سے جسٹس ساحر علی، تصدق جیلانی اور ناصر الملک پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی لیکن وزیراعظم نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔ہم خیال گروپ نے شہزاد اکبر کو جہانگیر ترین کے کیسز کے معاملے سے الگ کرنے کی درخواست کی لیکن وزیراعظم نے یہ درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر بہترین کام کررہے ہیں، میں ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی موجود تھے۔ بعدازاں ایم پی اے نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تفصیل سے ہماری بات سنی اور ہم نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ہم نے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر کی ٹیم سے کیسز لے کر غیر جانبدار ٹیم بنائیں۔دوسری جانب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے راہنما ء راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کسی سے زیادتی نہیں ہو گی۔ انہوں نے جہانگیر ترین کے معاملے میں ہر صورت انصاف کا یقین دلایا ہے۔ اس کے علاوہ شہزاد اکبر کا معاملہ بھی وزیراعظم کے علم میں لایا گیا، تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مجھ پر چھوڑ دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سب لوگ میرے ساتھی ہیں، کسی مخالف کیساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے معاملات کے حل کیلئے وقت مانگا ہے۔ وزیراعظم نے کہا جہانگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا ہمیں اپنے کپتان پر پورا یقین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں