کوئٹہ(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے این ایچ اےکی جانب سے شاہراہوں کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، مراد سعید نے کہا ہے کہ صوبے میں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، عثمان ڈار ،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری، وفاقی وزرااسد عمر، زبیدہ جلال،مرادسعید بھی ان کے ہمراہ تھےوزیراعظم نےاین ایچ اےکی جانب سےشاہراہوں کی تعمیرکےمنصوبوں کاسنگ بنیادرکھا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزیر مرادسعید بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود تھے، عمران خان کو شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر مراد سعید نے شاہراہوں کی تعمیرکےمنصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے15سالوں میں1100کلومیٹرکی منصوبہ بندی ہوئی تھی ، صوبےمیں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئےگی۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں 3ہزارسےزائدکلومیٹرکی منصوبہ بندی بلکہ کام بھی شروع ہوگیا، سڑکوں کے جال سے کسانوں اورتاجروں کومنڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی،وزیراعظم نے 3بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا چمن کوئٹہ ،کراچی 796کلومیٹر شاہراہ کو دورویہ کریں گے ، سی پیک کے مغربی روٹ کا آغاز وزیراعظم نے بلوچستان سے کیا ہے ، اس روٹ سے روزگار کےمواقع ، صحت اور معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی