اسلام آباد(سی این پی)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہےکہ وہ اپنی کہی بات پر قائم ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں بشیر میمن نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو انہیں تلملانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم بطور قانون دان ایک شریف اور اچھے آدمی ہیں ان کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانا بہت آسان ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے اُن الزامات کی تردید کی ہے جس میں بشیر میمن نے دعویٰ کیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کے لیے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے کہا جب کہ وزیراعظم نے بھی ان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دباؤ ڈالا۔وزیراعظم نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں کہا کہ بشیر میمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا۔
لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے، جسٹس محسن اختر
سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے ڈرگ مافیا کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم
عدت نکاح کیس،زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کر دوں گا،جج افضل مجوکا
نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں،وزیراعلیٰ پنجاب
مالی سال 25-2024کے لیے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
ممتاز علی شاہ نے وفاقی انشورنس محتسب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ہتک عزت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت سپریم کورٹ میں چیلنج
فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے 5 افرد جاں بحق
پنجاب کا 5 ہزار 446 ارب کا ’ٹیکس فری‘ بجٹ 25-2024 پیش