ڈریپ نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا

اسلام آباد(سی این پی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، ڈریپ نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹیگریٹڈ ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ آن لائن سسٹم ہے۔ ڈریپ نے فارما بیورو، پی پی ایم اے اور علاقائی دفاتر کے نام مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں فارما بیورو اور پی پی ایم اے کو آن لائن سسٹم کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ فارماسوٹیکل اور بائیولوجیکل دوا ساز آن لائن سسٹم سے مستفید ہوں، فارما کمپنی انسپکشن اور دوا سازی لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گی۔حکام کے مطابق درخواست گزارآن لائن سسٹم سے گھر بیٹھے اپلائی کر سکے گا، فارما کمپنیز سے کاغذ پر درخواستیں 3 مئی تک وصول کی جائیں گی، 3مئی کے بعد کاغذ پر درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی، ڈریپ جدید آن لائن ایپلی کیشن سسٹم پر عمل درآمد 2فیزمیں کرے گا، پہلے سائٹ ویری فکیشن اور دواسازی لائسنس کی درخواستیں وصول ہوں گی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے بتایا کہ ڈریپ کے 13 میں سے 10 ڈویژن کو ای سسٹم پر منتقل کر دیا ہے، ڈریپ کے 3 ڈویژن 30 مئی سے قبل ای سسٹم پر منتقل ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں