ایف بی آر ہیلتھ لیوی بل جلد ازجلدقومی اسمبلی میں پیش کرے، پناہ

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس نے ایف بی آر کو ہیلتھ لیوی بل جلدا زجلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں،دل،کینسر جیسی مہلک اورمہنگی بیماریوں کابوجھ کم کرنے کے لئے ہیلتھ لیوی بل کانفاذ ایک بہترین فیصلہ ہوگا،جس کے نتائج دوررس ثابت ہونگے۔(پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکواورشوگری ڈرنکس پرہیلتھ لیوی کانفاذدوسال سے تعطل کاشکار تھا،جو پناہ کی کاوشوں سے 2019میں وفاقی کابینہ میں پیش کیاگیاتھا،جسے منظورکیاگیالیکن قانونی جواز بناکراسے مسلسل تاخیرکاشکارکیاگیا،وفاقی محتسب میں درخواست دائر کرنے پرایف بی آر نے واضح کیاتھاکہ انھیں ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ پرکسی طرح کااعتراض نہیں،لیکن اس کے لئے منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس کی رائے جاننابھی ضروری ہے،لاء اینڈ جسٹس نے ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کی راہ میں ہر رکاوٹ کودورکرتے ہوئے ایف بی آر کوکہاہے کہ بل کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے،اب بال ایف بی آر کی کورٹ میں ہے،ایف بی آر کوچاہیے کہ بل کو جلد از جلد اسمبلی میں پیش کرے۔ہیلتھ لیوی بل کانفاذ عوام کی صحت کے لئے بہترین ثابت ہوگا،جس کے مثبت نتائج مرتب ہونگے،عوام اوربالخصوص نوجوان بچے اوربچیاں مہلک امراض کی وجہ بننے والے عوامل سے دوررہیں گے،بیماریاں کم پیداہونگی اورملک خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں