یاسمین راشد کا ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لاہور(سی این پی) ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر صحت پنجاب نے عملے اور ویکسی نیشن کیلئے آئے شہریوں سے بات چیت کی۔اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے دوران 94 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی گئی، پنجاب میں مزید ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں، ویکسی نیشن سینٹرز پر عملے کی تعداد کو بھی دگنا کر دیا، پنجاب میں سب سے زیادہ ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں