اسلام آباد(سی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اب تک 10 سال تک کی عمر کے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان میں اب تک 18 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 8809 ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4691 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث اب تک 3497 افراد کا انتقال ہوا جبکہ اسلام آباد میں 699، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 494 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کے درمیان عمر والے افراد کی ہوئی ہیں جبکہ وبا کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 154 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شامل ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں