اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے شہباز شریف کی رہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں ہمیں عدالتی فیصلوں پر احترام ہے مگر اس فیصلے پر ہمارے پاس قانونی حقوق موجود ہیں۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں ہم سمجھتے ہیں عدالت کو درست طریقے سے بات بتائی نہیں گئی، حکومت اس عدالتی حکم کیخلاف اپیل کرے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے لندن میں چار اپارٹمنٹس کی مالیت ایک ارب پائونڈ ہے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، یہ لڑائی عمران خان نے نہیں پوری قوم نے لڑنی ہے، شہباز شریف کو باہر نہیں بھیجنا چاہتے، ان کے خلاف مقدمات حتمی نتائج تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کاتاثر غلط ہے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم بلیک لسٹ کا ہے، ان کا نام پی این آئی لسٹ میں ہے۔انہوں نے کہا عدالتی معاملات عدالت میں ہی طے ہوں گے، نیا ورکنگ ڈے آیا تو عدالتی آپشن پر کام کریں گے جہاں چاہیے جا کر ٹکریں ماریں یہ ثبوت ختم نہیں ہو سکتے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ وہ ناسور ہے جس کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے