سعودی عرب کا خصوصی شرائط کیساتھ حج کروانے کا اعلان

ریاض(سی این پی)سعودی عرب نے کورونا کی عالمی وبا کے پھیلائو کے پیش نظر اس سال بھی خصوصی شرائط کے ساتھ حج کروانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف سعودی عرب کے رہائشیوں کو ہی مخصوص شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں