مقبوضہ بیت المقدس(سی این پی) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے 9 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔بے رحم سرائیلی فورسز نے غز ہ پر فضائی بم برسا دیئے۔ بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کر دیا۔ صہیونی بمباری کے بعد غزہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی پر جوابی حملہ کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے سو کلومیٹر دور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغے، حملے کے خوف سے اسرائیلی پارلیمنٹ کو خالی کروالیا گیا۔حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کر دی۔ حماس کے حملے کے خوف سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخلے کا فیصلہ بھی ترک کرنا پڑا، مسجد الاقصی کے دروازے سے واپس لوٹ گئے۔ بعض صہیونی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں آگ لگا دی۔ انتہا پسند آگ کے مناظر دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔پیر کی صبح ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا، بے بس فلسطینیوں پر ظلم کا پہاڑ توڑ ڈالا، نمازیوں پر ربڑ کی کوٹنگ والی گولیاں برسائیں، شیلنگ کی، بم بھی پھینکے، مسجد کے قالین کو بھی آگ لگ گئی۔ حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس کے باوجود فلسطینی جرات کی دیوار بن گئے۔ اسرائیلی مظالم کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا۔ قابض فورسز پر پتھراؤ کیا اور آخری دم تک قبلہ اول کے تحفظ کا عزم بھی کیا۔ بے رحم اسرائیلیوں نے خواتین کو بھی نہ بخشا بے دردی سے گرفتار کیا۔ بہادر فلسطینی لڑکی ہتھکڑیاں لگتے ہوئے مسکراتی رہی۔ مسجد الاقصیٰ کے باہر یہودی شہری نے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ صہیونی فورسز سے فلسطین پر مظالم اور مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری