اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال جبکہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس اہم معاملے پر عالمی رہنماں کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر کابینہ کو بریف کیا۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کابینہ نے ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے، الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے، نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی۔اجلاس کے دوران پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی، الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان کی تعیناتی اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی موخر کر دی گئی۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں