اسلام آباد (سی این پی)بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اس بار امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بی ایس، ایم ایس اور ماسٹرز کے امتحانات آن ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس بارامتحانات آن لائن لئےجائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہےنوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس، ایم ایس اورماسٹرزکےامتحانات آن ہوں گے تاہم کورس اورلیب ورک کیلئے طلبہ کو یونیورسٹی آنا ہوگا۔یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد میں آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار اور بے شمار موٹر سائیکلز کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے ایکسپریس وے اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور مسافروں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا ، احتجاج کرنے والے طلبا نے حکومت، وفاقی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سالانہ امتحانات آن لائن لیے جائیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں