پاک سری لنکا T-20سیریزکا تیسرا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

لاہور(سی این پی )پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں پہلے جبکہ سری لنکا کی ٹیم آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو 64رنز سے شکست دے تھی۔جبکہ گزشتہ روز کھیلےگئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 35 رنز سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمدکر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم ، احمد شہزاد ،آصف علی، فہیم اشرف، فخرزمان ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، شاداب خان، عمر اکمل، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈاسن شاناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مینود بھانوکا، وانیندو، نوان پردیپ، اوشاڈا فرنینڈو، اویشکا فرنینڈو، ڈانشکا، شیہان جےسوریا، لہیروکمار، لہیرو، مادوشاناکا، انجیلو پریرا، بھانوکا راجاپاکسا، کوسن ، وکٹ کیپر سادیرا، لکشن اور اوڈانا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں