قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے T-20میں ہارنے کی وجہ بتا دی

لاہور(سی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ تین سال صبر کیا تھوڑا اور کرلیں میری پہلی سیریز تھی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست پر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے دو میچز میں کارکردگی نہیں دکھائی تو ٹیم ایکسپوز ہوگئی، ہار تو کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی ہے۔مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایسی ٹیم سے ہارنا جس کے پورے کھلاڑی نہ آئیں افسوسناک ہے، ہمیں اپنی خامیوں پربہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اورعمراکمل کی پرفارمنس پورے سال بہترین رہی ہے، جوابدہ ہوں ٹیم بنانے میں وقت درکار ہے، سری لنکن ٹیم اچھی کھیلی ہمیں بولنگ پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شاداب دباؤ میں ہے اس کی فارم بھی واپس لانے کی ضرورت ہے، سیریز کے بعد ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ڈومیسٹک ٹورنامںٹ اہمیت کا حامل ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں