پاکستانی فلم ’’لال کبوتر ‘‘ نےبہترین فیچرفلم کا ایوارڈحاصل کرلیا

واشنگٹن(سی این پی )کراچی کی سڑکوں پر ہونے والے جرائم سے متعلق سنسنی خیز پاکستانی فلم ’’لال کبوتر ‘‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔لال کبوترکو تصویرساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (ٹی ایس اے ایف ایف) میں ارچنا سوئے آڈینس چوائس ایوارڈ کے تحت بہترین فیچرفلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔تصویرساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول امریکہ میں سجنے والا ساؤتھ ایشین فلموں کا سب سے بڑا ایوارڈ میلہ ہے جس نے 2019 میں اپنے 14 سال مکمل کیے ہیں۔ رواں سال یہ فیسٹول 26 ستمبر سے 6 اکتوبر تک سیئٹل میٹروپولیٹن میں ہوا جہاں 60 سے زائد فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھیں۔ فیسٹول میں 5 ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے.اس سے قبل پاکستانی اداکار احمد علی اکبربھی لال کبوترکیلئے واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔فلم لال کبوتر پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر سال 2020 کے اکیڈمی ایوارڈز کیلئے بھجوائی گئی ہے۔ اکیڈمی کی جانب سے کیٹگریز کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان دسمبرمیں کیاجائے گاْ۔ڈائریکٹرکمال خان کی یہ فلم رواں سال مارچ میں ریلیز کی گئی تھی جسے شائقین فلم کے علاوہ ناقدین نے بھی بےحد سراہا۔فلم کی کاسٹ میں منشا پاشا اور احمد علی سمیت راشد فاروقی اور علی کاظمی بھی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں