سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کینیڈا واقعے کو گھنائوناحملہ قرار دیدیا

نیویارک(سی این پی)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے خلاف دہشت گردی کو گھنائونا حملہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان پر ہوئے والے گھناؤنے حملے پر صدمے میں ہوں۔ ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے خاندان کے ساتھ ہیں، دنیا کو اسلامو فوبیا اور ہر طرح کی نفرت کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔قبل ازیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلم کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے، مسلم خاندان کی ہلاکت پر پوری قوم افسردہ ہے، پوری قوم حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں