پنجاب، مدارس کیلئے 7کروڑ سے زائدکے فنڈز منظور

پنجاب زکوة وعشرکونسل نے دینی مدارس کے لیے 7 کروڑ 77 لاکھ روپے فنڈزکی منظوری دے دی ہے۔لاہور میں پنجاب زکوة وعشرکونسل کا اجلاس صوبائی وزیر شوکت لالیکا اور وزیربیت المال یاور عباس بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں تعلیمی وظائف کے لیے 7 کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ میڈ یکل سوشل آ فیسرزکو زکو کمیٹیوں سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے، مستحق افراد میں زکوة فنڈکی تقسیم مزید شفاف بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں